اجزا ء
چکن قیمہ پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
انار دانہ کُٹا ہوا ایک چائے کاچمچ
ثابت زیرہ ایک چائے کاچمچ
مکئی کا آٹا تین کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کاچمچ
زیرہ کُٹاہوا ایک چائے کاچمچ
دھنیا کُٹاہوا ایک چائے کاچمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ
پیاز چوپ ایک عدد
سبز مرچ چوپ دو عدد
سبز دھنیا چوپ پانچ گرام
ادرک چوپ پانچ گرام
پودینہ چوپ پانچ گرام
ٹماٹر کیوب ،سلائس دو ،دو عدد
کھانے کا تیل فرائی کرنے کے لیے
ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن قیمہ لیں اور اس میں نمک،انا ر دانہ ،ثابت زیرہ ،مکئی کا آٹا ،انڈا ،گرم مصالحہ پاؤڈر،زیرہ کُٹا ہوا ،دھنیا کُٹا ہوا ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،پیاز،سبز مرچ ، سبز دھنیا ،ادرک
اورپودینہ ڈا ل کر ملائیں اور کباب بنالیں ۔
۔اب اس پر ٹماٹر سلائس کٹنگ میں لگا کر گولڈن براؤن کر لیں ۔
آپکے مزیدار چکن چپلی کباب تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد : تین سے پانچ