اجزاء
۔ چکن بونلیس 500گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ چنے کی دال 150گرام
۔ ثابت سبز مرچ چار عدد
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔ ثابت لال مرچ چار عدد
۔ ثابت گرم مصالحہ 5گرام
۔ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
۔ ادرک چوپ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
۔ ثابت لہسن تین عدد
۔ ہلدی ایک چائے کا چمچ
۔ پیاز چوپ کی ہوئی آدھا پیاز
۔ سبز دھنیاچوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
۔ سبز مرچ چوپ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
۔ انڈا دو عدد
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
۔ پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ ایک پین میں پانی لیں اور اس میں چکن بونلیس ،نمک،چنے کی دال ،سبز مرچ ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،ثابت زیرہ ،ثابت لال مرچ ،ثابت گرم مصا لحہ ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،ادرک چوپ کی ہوئی ،ثابت لہسن اور ہلدی ڈال کر گلنے تک پکائیں اوراسکی بُھو نائی کر کے اسے باریک پیس لیں ۔
۔ اب اس میں پیاز چوپ کی ہوئی ،سبز دھنیاچوپ کیا ہوا، سبز مرچ اورانڈا ڈ ال کر کباب بنا لیں ۔
۔ اب تیار کیے ہوئے کباب کو انڈے میں ڈیپ کر کے کھانے کے تیل میں شیلو فرائی کر لیں ۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ
افراد : دو عدد