اجزا ء
– آٹا ایک کپ
– میدہ ایک کپ
– کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
– پانی ایک کپ
– بیسن ایک کپ
– نمک حسبِ ذائقہ
– لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
– زیرہ ایک چائے کاچمچ
– دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
– قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
– دال مونگ دو کھانے کے چمچ
– انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ایک باؤل میں آٹا لیں اور اس میں میدہ ،کھانے کا تیل اور پانی ڈا ل کر مکس کرلیں اور پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک باؤل میں بیسن لیں اور اس میں نمک،لال مرچ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،قصوری میتھی ڈال کر مکس کر لیں اور پیڑا بنا لیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے پیڑے بیل لیں اور اس پر تیار کیا ہوا مصالحہ ،دال مونگ اور انار دانہ لگاکر فرائی کرلیں ۔
۔آپکا مزیدار لاہوری قتلمہ تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : بیس منٹ
افراد: ایک عدد