اجزاء
میکرونی دو سو گرام
سبز شملہ مرچ(جولین کٹنگ) پانچ گرام
بند گوبھی (باریک کٹنگ) پانچ گرام
لال شملہ مرچ (جولین کٹنگ) پانچ گرام
پیلی شملہ مر چ(جولین کٹنگ) پانچ گرام
پانی حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
لہسن (چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کاچمچ
اوریگانو ایک چائے کا چمچ
کریم ڈھائی کھانے کے چمچ
کالا زیتو ن (سلائس کٹنگ) پانچ گرام
چیڈر چیز (کدو کش) سو گرام
پارسلے (چوپ کیا ہوا ) پانچ گرام
رول پٹی حسبِ ضرورت
انڈ ا ایک عدد
ترکیب
۔ایک برتن میں پانی لیں اوراس میں کھانے کا تیل ،نمک اور میکرونی ڈال کر اُبالیں اورپھر چھا ن لیں ۔
۔اب ایک برتن میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں لہسن ا ،اُبلی ہوئی میکرونی ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر ،اوریگانو ،کریم ،سبز شملہ مرچ ،بند گوبھی ،لال شملہ مرچ ،پیلی شملہ مرچ ،کالا زیتون ،چیڈرچیزاور پارسلے ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اسے رول پٹی پر ڈال کر رول بنالیں اور انڈا لگا کر بند کردیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کاتیل لیں اور تیار کیے ہوئے رول ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں ۔
آپکے مزیدار میکرونی چیز رول تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت: ایک گھنٹہ افراد: چار عدد