ویجیٹیبل آملیٹ
اجزاء
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
پیاز دس گرام
سبز شملہ مرچ ایک سو گرام
سبز مرچ ایک عدد
مٹر ایک سو گرام
ٹماٹر ایک سو گرام
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سبز دھنیا دس گرام
انڈا تین عدد
موزریلہ چیز دو کھا نے کے چمچ
ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا پکالیں ۔
۔اب اس میں سبز شملہ مرچ ،سبز مرچ ،مٹر ،ٹماٹر ،نمک ،کالی مرچ پاؤڈر ،سبز دھنیا اورانڈے ڈال کر فرائی کر لیں ۔
۔اب اس پر موزریلہ چیز ڈال دیں ۔
آپکا مزیدارویجیٹیبل آملیٹ تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: پندرہ منٹ افراد: دو عدد
چکن چیز آملیٹ
اجزاء
انڈے چار عددد
چکن ڈیڑ ھ سو گرام
پیاز ایک سو گرام
ٹماٹر ایک سو گرام
سبز شملہ مرچ ایک سو گرام
گرین اولیو پچاس گرام
بیزل لیف پچاس گرام
نمک ھسبِ ذائقہ
کا لی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
مو زریلہ چیز چار کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
لال مرچ دو عدد
ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں چکن ڈال کر فرائی کر لیں ۔
۔اب اس میں ثابت لال مرچ ،پیاز ، سبز شملہ مرچ ،گرین اولیو، ٹماٹر،بیزل لیف ،نمک ،کالی مر چ پاؤڈر ،موزریلہ چیز اور انڈے ڈال کر فرائی کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار چکن چیز آملیٹ تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: پچیس منٹ افراد: دو عدد