اجزاء
۔ آلو دو عدد
۔ گاجر دو عدد
۔ مٹر 100گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
۔ ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔ میتھی ایک چائے کا چمچ
۔ دھنیا کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ گرم مصا لحہ ایک چائے کا چمچ
۔ ہلدی ایک چائے کا چمچ
۔ بریڈ کر م تین کھانے کے چمچ
۔ دھنیا چوپ کیا ہوا پانچ گرام
۔ پودینہ پانچ گرام
۔ ہری مرچ چوپ کی ہوئی پانچ گرام
۔ انڈے تین عدد
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں نمک، گاجر، آلو، مٹر ڈال کر اُبال لیں۔
۔ اب آلو اور گاجر کو کدو کش کر لیں۔
۔ ایک برتن میں کدو کش کیے ہوئے آلو، گا جر ڈال لیں اور اس میں مٹر، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، ثابت زیرہ، میتھی، کُٹا ہوا دھنیا، زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ، ہلدی، ہرا دھنیا ،پودینہ، ہری مرچ، ایک عدد انڈااور بریڈ کرم ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب اس کے کباب بنا لیں۔
۔ اب ان کباب کو پہلے انڈے میں اور پھر بریڈ کرم میں لگائیں اور اس عمل کو دو بار کریں۔
۔ ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کریں اور کباب کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
آپکے مزے داراسپائیسی ویجیٹیبل کباب تیار ہیں۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: دو